اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے آج کہا کہ ریاستی حکومت
نے اپنے ' منشور'کے مطابق کام کرنا شروع کر دیا ہے اور اس ترتیب میں جلد ہی
کسانوں کےقرض معاف کرنے کا فیصلہ کیا جائے
گا۔نائب وزیر اعلی مسٹر موریہ یہاں اپنے آبائی شہر سراتھو میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے اپنے عزم نامہ کے مطابق کام کرنا شروع کر دیا ہے۔